آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر کی ملاقات

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان تیونس کے تاریخی برادرانہ روابط کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال،مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تیونس کے سفیر نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیونس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیونس کے تاریخی برادرانہ روابط کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog