ہارون آباد(یواین پی)سورج آگ برسانے لگا اور گرمی سے بچانے والی اشیاء کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی ،خریداری کی قوت نہ رکھنے والے غریب لوگ سورج اور مہنگائی کی آگ میں جلنے لگے گرمی سے بچاؤ کی اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی مہنگائی اور اضافہ کرنے والے خوف خدا کریں اور مخلوق خدا کے ساتھ بے جا مہنگائی کا ظلم بند کر کے یہ اشیاء معمول کی قیمتوں میں فروخت کر کے غریب عوام نے مصنوعی پیدا کرنے والوں سے اپیل کر دی علاقہ ہارون آباد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت بہت بڑھ چکا ہے اور ایک جانب سورج آگ اگل رہا ہے ہے تو دوسری جانب گرمی سے بچاؤ کے لیے پہننے جانے والے لباس کے کپڑے،،جوتے ،مشروبات ،برف وغیرہ کی قیمتوں میں بھی مہنگائی مافیا نے من مانا اضافہ کرتے ہوئے ان اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگادی ہے اور سورج کی گرمی سے بچنے کی کوشش میں ان اشیاء کی خریداری کے خواہشمند مہنگائی کی اس گرمی میں جھلس کر تڑپتے ہیں شہریوں ملک صابر شریف ،محمد اشرف ،مستنصر حسین باؤ ،اللہ دتہ ،حافظ محمد عرفان ،ملک بلال ،چوہدری محمد عرفان ،حافظ محمد رحمان کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پید اکرنے والے اسلامی اور اخلاقی تعلیمات کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر کے خدا کے غیض وغضب کو دعوت دے رہے ہیں اور اگر ان کی پید اکردہ مصنوعی مہنگائی سے غریب جھلس رہا ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ خوف خدا کریں اور ان اشیاء کی قیمتوں کو معمول پر رکھ کر غریب عوام کو سورج کی آگ سے بچنے میں مدد کریں بصورت دیگر انہیں اللہ تعالی کی پکڑ اور گرفت سے کچھ نہیں بچا سکے گا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کی آگ کا شکار ہو جائیں گے ۔