موجودہ بحران کا واحد حل فوری الیکشن ہیں، سراج الحق

Published on April 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

لاہور(یواین پی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کا واحد حل فوری الیکشن ہیں جبکہ شفاف انتخابات کے لیے اصلاحات، خودمختار اور مضبوط الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے۔منصورہ لاہور میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتیہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار اور طاقتور بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت اور حکومت اپوزیشن بن گئی لیکن جماعت اسلامی اس کھیل کا حصہ نہیں بنی ہے، چہروں کی تبدیلی کا یہ کھیل 70 سال سے جاری ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے لیکن کچھ عرصے بعد عوام کے نگران بدل جاتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں غیرملکی قرضوں میں اضافہ ہوا، نہ مدینہ کی ریاست کی طرف قدم اٹھایا جا سکا جبکہ پی ٹی آئی نے قوم سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔ شہبازشریف سے بھی یہی کہیں گے کہ جب تک ملک میں اللہ کا دین نافذ نہیں ہوگا عام آدمی کی زندگی میں انقلاب نہیں آسکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes