من مرضی کی قیمتوں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں جواد اکرم

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے اچانک سبزی و فروٹ مارکیٹ کا معائنہ کیا اور پھڑ فروشوں کی طرف سے مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ من مرضی کی قیمتوں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کریں۔ نئے نرخنامہ کے اجراء تک پرانے ریٹ پر سبزی و پھل فروخت ہوں اور پھڑ پر سبزی یا پھل فروخت کرنے والوں کے معقول منافع کا بھی تعین کرتے ہوئے ان کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کرایاجائے۔ڈسٹرکٹ کوارینیشن آفیسر جواد اکرم نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ ادارہ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ و ہ تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں سبزی و فروٹ مارکیٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مطالبہ پر انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں فوری اقدام کریں ۔ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر نے رجسٹر شکایات اور نرخنامہ کا بھی جائزہ لیا ۔اس دوران ای ڈی او زراعت شہزاد اصابر،ڈی ڈی او زراعت راؤ محمد اشفاق، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes