لوڈ شیڈنگ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے ہو رہی ہے، حماد اظہر

Published on April 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments


لاہور(یواین پی)سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ امپورٹد حکومت کی بد انتظامی اور عجلت کی وجہ سے ہورہی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہ بڑھا کر قوم کو بچایا، شاہد خاقان اس وقت بھی کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومت نے جو قیمت برقرار رکھی وہ سستی شہرت کی خاطر تھی، کون لوگ ہیں یہ؟حماد اظہر نے کہاکہ ن لیگ کے کیئے گئے دو ایل این جی کے سودے اپنی بقیہ تمام مدت پہ ڈیفالٹ کر گئے ہیں اور شہباز شریف صاحب کہ رہیں کہ دو سال پہلے جب ایل این جی سستی تھی۔حماد اظہر نے کہا کہ تو بغیر کسی اسٹوریج کے قیامت تک کے لئے لینی چاہیئے تھی۔ آج ملک میں فرنس آئل موجود ہے اور پاور پلانٹس تک آپ نہیں پہنچا سک رہے تو یہ آپ کی نااہلی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes