نارووال (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحفے نہیں ملک کی عزت بیچی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا، عمران نیازی اپنے آپ کو صادق و امین کہتا ہے، صادق و امین تھے تو فارن فنڈنگ سے کیوں بھاگتے رہے؟۔احسن اقبال نے کہا کہ آج تک کسی ملکی سربراہ نے غیر ملکی تحفوں کا اتوار بازار نہیں لگایا، اس نے تحفے نہیں ملک کی عزت بیچی ہے، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام، بغل میں کرپشن کے چھرے، منہ سے صادق و امین کہتے ہیں۔