راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے گیریژن افسران اور ریٹائرڈ افسروں سے الگ الگ گفتگو کی جبکہ انہوں نے لاہور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔افسران سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔