لاہور(یواین پی)۔1539ء – معاہدۂ فرانکفرٹ پر دستخط۔
۔1587ء – برطانوی سر فرانسس ڈریک نے ہسپانیہ کا بہری بیڑا کڈز کی بندرگاہ میں ڈبو دیا۔
۔1770ء – جیمز کک نے آسٹریلیا کو دریافت کیا۔
۔1810ء – وینیزویلا آزاد ہو گیا۔
۔1839ء – معاہدہ لندن کے تحت بلجئیم ایک الگ سلطنت بن گیا۔
۔1882ء – برطانیہ کے علاقے کینٹ میں، حرکت قلب بند ہونے سے چارلس ڈارون کا انتقال ہوا۔
۔1903ء – ترکی میں زبردست زلزلے سے 1700 افراد ہلاک ہوئے۔
۔1904ء – کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کا بیشتر حصہ آگ لگنے سے برباد ہو گیا۔
۔1946ء – لیگ آف نیشنز نے اپنے آپ کو ختم کر کہ تمام اختیاارت اقوام متحدہ کے حوالے کر دیے
۔1961ء – امریکا کیوبا پر بے آف پگز حملے میں ناکام ہو گیا
۔1971ء – سیرالیون جمہوریت بن گیا۔
۔1975ء – بھارت نے اپنا پہلا مصنوعی سیارچہ آریہ بھٹ روس سے روانہ کیا۔
۔1999ء – ڈوئچ (جرمن) پارلیمان برلن منتقل ہو گئی۔
ولادت
۔1832ء – جوزے ایشوگرائے، ہسپانوی شاعر و ڈراما نگار، نوبل انعام یافتہ ۔ 1916
۔1912ء – گلین ٹی سی بورگ، امریکی کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ ۔ 1999
۔1928ء – سلطان اذلان شاہ ملیشیا کا حکمران (و۔ 2014
۔1944ء – جیمزہکمین، امریکی ماہر اقتصادیات، نوبل انعام یافتہ
۔1955ء – عمر شریف، تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی کے پاکستانی اداکار ۔ 2021
۔1968ء – ایشلے جڈ، امریکی اداکارہ اور فعالیت پسند
۔1979ء – کیٹ ہڈسن، امریکی اداکارہ
۔1987ء – ماریا شاراپووا، روسی ٹینس کھلاڑی