قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شہباز شریف کو ٹیلی فون

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہباز شریف کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے قطر کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں جلد از جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو پاکستان کی اہمیت پر زور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔ پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیاجس دوران انہوں نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور قطر کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog