اوکاڑہ(یو این پی) فیصل آباد روڈ راوی پُل کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے آگے جاتے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 بنگلہ گوگیرہ سے ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد علی ولد دل میر (27سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ کاچھہ تاندلہ ضلع فیصل آباد کا رہائشی تھا۔