نیب زدہ لوگوں کو وزارتوں پر نہیں ہوناچاہیے،سراج الحق

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خط کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کرے، تاکہ جھوٹ اور سچ سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب حکومت افغانستان کو تسلیم کرے، اگر ایسا نہ کیا تو مسائل پاکستان پر بھی اثر انداز ہوں گے، نیب زدہ لوگوں کو وزارتوں پر نہیں ہوناچاہیے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا توشہ خانہ یتیم کے مال کی طرح ہے۔ اس حوالے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانے کے 30 سالہ ریکارڈ کو عام کیا جائے، تاکہ پتہ چلے کس وزیر اعظم نے توشہ خانہ کس طرح لوٹا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes