پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم
فاروق آباد(یو این پی) پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم اب اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی کا جائزہ لیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں اور اس ضمن میں کسی دباو¿ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ کسی کو شہریوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔ پٹرول کی فروخت کو مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے انتظامی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ مقر کردہ نرخوں پر پٹرول کی دستیابی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔