حکمران عوامی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوگئے ہیں محمد سلیم بھٹی

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

AA
بہاولپور(یواین پی) حکمران عوامی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوگئے ہیں۔سرکاری ملازمین کو مہنگائی نے خاص طور پر اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔میاں برادران کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔محمد سلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار مہنگائی اور سرکاری ملازمین کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلیم بھٹی نے کہا کہ لیگی حکمران ہمیشہ سرکاری ملازمین کے حقوق سلب کرتے ہیں۔ایک طرف تو ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں دوسرے میان برادران سرکاری ملازمین کو ذاتی ملازمین کی طرح سلوک کرکے ان کی بے عزتی کرتے ہیں۔غربت،بھوک،افلاس ،کم تنخواہیں،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ سسٹم کی تلوار ان کے سروں پر لٹک رہی ہے۔پیپلز پارٹی اپنے ہر دور میں سرکاری ملازمین کو نہ صر ف ملازمتوں پر مستقل کرتی ہے بلکہ نئی ملازمتوں کے علاوہ ان کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہی کرتی ہے۔لیگی حکمران تو صرف اپنی جیبوں کے بھرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔مہنگائی کا موجودہ طوفان سرکاری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔جہاں بجلی گیس کے چوروں کے خلاف کاروائی کرکے عام عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکتاہے وہاں بجلی کی قیمت شریف عوام سے وصول کرکے انہیں زندہ درگور کررکھا ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ منہہ میں سونے کا نوالہ لیکر پیدا ہونے اور ائیر کنڈیشنڈ میں رہنے والے حکمرانوں کو غریب سرکاری ملازمین اورعوام سے کیا ہمدردی ہوسکتی ہے۔غریب سرکاری ملازمین گوشت تو درکنار سبزی اور آٹا بھی نہیں خرید سکتے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں احتجاج کرنے والے جعلی خادم اعلیٰ اب مینارپاکستان پر کیمپ آفس کیوں نہیں لگاتے انہوں نے تو 3 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کئے تھے۔ آج ان کے وفاقی وزراء 10 سے12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور اگلے 5 سال تک عوام کو اسی اذیت کا شکار بنانے کی باتیں کرتے ہیں۔عالمی ڈونر ایجنسیاں جس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی شامل ہے وہ دیا میر بھاشا دیم جیسے پرجیکٹ جس سے 4500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی کے لئے موجودہ حکمرانوں کوفنڈز نہیں دے رہے۔اس صورت حال میں جہاں بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ہوگی وہیں منصوبہ کی تعمیراتی لاگت میں بھی بے جا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو 5 سال ملے ہوتے تو ہمارے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ بھی کم ہوتی بلکہ منصوبہ جات بھی بروقت مکمل ہوجاتے۔ اس موقع پر محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ، حافظ راشد ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题