پاکستان ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں روٹر ڈیم جائے گی

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں روٹر ڈیم جائے گی۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک روزہ میچوں کے سیریز روٹریڈیم میں ہوگی اور میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی، لیکن کوویڈ کے سبب اسے ملتوی کردیا گیا تھا، یہ 3 میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔دونوں ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں آخری مرتبہ 2003 کے کرکٹ ورلڈکپ میں مدمقابل آئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题