اس مہینہ میں دل کھول کر غرباء کی مدد اور مستحقین کوبروقت زکوۃ و صدقات دیں
لاہور (یو این پی)ماہ رمضان ہمدردی وغمگساری اور دوسروں کی تکلیف اور مشکلات بانٹنے کا مہینہ ہے غربت مہنگائی اور اب کورونا کی عالمی وبا نے لوگوں کو نئی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ایسے حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے عزیز و اقار،دوست احباب اور ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں، ناداروں،مساکین، بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اپنافرض سمجھیں ان خیالات کا اظہارمعروف فلم ڈائریکٹرمحمد ساجد علی ساجد نے یواین پی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں دل کھول کر غرباء کی مدد کریں اور مستحقین کوبروقت زکوۃ و صدقات دیں جبکہ رب کائنات کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں اور وباء سے نجات کا بہترین حل توبہ و استغفار ہے۔