فیصل آباد (یو این پی)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کی حدود میں واقع فوڈ پوائنٹس وہوٹلز کو چیک کیا اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔انہوں نے ہوٹلز پر کھلے عام لوگوں کو بٹھا کر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہ صیام کے دوران احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔انہوں نے فوری طور پر ہوٹلز کو بند کرایا اور آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قانون کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا۔