بے لگام کرپٹ مافیہ کو وزیر اعظم شہباز شریف لگام ڈالیں گے؛شہزاد علی شاہ

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

صواآصل (یو این پی) سینئر صحا فی شہزاد علی شاہ نے کہا کہ اساس کفالت کے نام پر جس طرح عوام کے ساتھ کیا گیا ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی حکومت کی جانب سے امدادی رقم14ہزار روپے سے تین چار ہزار روپے سرعام کاٹنا صوبائی اور وفاقی محکمہ جات کی خاموشی ریاست پر تماچہ ہے تحریک انصاف کی حکومت میں یہ کرپٹ مافیہ نے جس طرح خواتین کی تذلیل کی بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر کرپٹ عناصر کے خلاف سخت احتساب کی امید قائم ہوئی ہے سابق دور میں جب میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب تھے تو کرپٹ عناصر کو نشان عبرت بناتے تھے اور اب بھی ان عناصر وکو کرپشن کی بابت سخت سزا کا سامنہ کرنا پڑے گا اس کرپشن مافیہ نے روزانہ کی بنیاد پر خواتین سے کٹوتی کرکے لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے اگر حکومت متاثرین کیلئے اعلان کرے تو اربوں کی کرپشن ثابت ہوگی ایک سوال کے جواب میں شہزاد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مینے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ اٹھاؤں گا متاثرین سے امداد کی رقم سے بھی کٹوتی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes