تلونڈی بھنڈراں (یو این پی) ڈی پی او نارووال کامران ممتاز کی قیادت میں نارووال پولیس کاناجائزاسلحہ ہولڈرزاور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے ناجائزاسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملزم شہزادریاست کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور رائفل 12بور برآمد کر لی۔ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نورکوٹ نے ناجائزاسلحہ ہولڈرزکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم امین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقد مات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔