لاہور (یواین پی) ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ، پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کی وجہ سے ملکی قرضوں کے حجم میں 700 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان حکومت کے خاتمے اور شہباز شریف حکومت کے قیام کے بعد ملکی کرنسی مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا اور پاکستانی روپے کی قدر میں واضح اضافہ دیکھنے میں آئی تھی۔تاہم چند روز کی بہتری کے بعد ایک ہفتہ قبل پاکستانی روپے کی قدر میں تنزلی کا نیا سلسلہ شروع ہوا جو رواں پورے ہفتے کے دوران جاری رہا۔ مسلسل کئی روز پاکستانی روپے کی تنزلی کے باعث کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کئی روپے مہنگا ہو کر انٹربینک مارکیٹ میں 187 روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا۔