رمضان آخری عشرہ شروع

Published on April 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد/لاہور/کراچی (یواین پی)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں فرزاندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے،مساجد میں اعتکاف کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔بینائی اور سماعت سے محروم افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ملک بھر کی طرح دو سال کے طویل وقفے کے بعد داتا دربار کمپلیکس میں شہر اعتکاف سج گیا۔ اعتکاف کمیٹی کی جانب سے رواں برس 1457 درخواست فارم جاری کئے گئے۔ ایک ہزاراٹھاون افراد معتکف ہونے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔اعتکاف کے لئے 4 بلاکسباب غوثیہ، باب فریدیہ، باب باہو، باب احمد رضا بنائے گئے ہیں۔ شہر اعتکاف کے باسیوں کے لئے سحری اور افطار کے اوقات میں اشیائے خوردونوش/لنگر کی فراہمی کے لئے 66 رضا کار ڈیوٹی دیں گے۔سحری اور افطاری کے اوقات میں مدینہ فانڈیشن سمیت دیگر مخیر اداروں اور شخصیات کی جانب سے لنگر فراہم کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes