تحریک انصاف اور ق لیگ نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے، شاہ محمود قریشی

Published on April 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے مل کر چلنے کا عہد کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مونس الہی، شہریار آفریدی اور زین قریشی بھی موجود تھے۔دونوں رہنماں کے مابین ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پہلی بار دیکھا لوگ کئی کلومیٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے مل کر چلنے کا عہد کیا، جی ڈی اے اور ق لیگ نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes