اسلام آباد(یواین پی) شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا جبکہ سال 2022 میں اب تک دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے، پولیو کا خاتمہ ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو پولیو پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ پولیو کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔