کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان پیپلز پارٹی کویت کے جنرل سیکرٹری سلیم ارشد گذشتہ دنوں کویت میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے وہ عرصہ چالیس سے کویت میں مقیم رہے ان شمار کویت میں پاکستان پیپلزپارٹی کویت کے بانیوں میں تھا وہ پیپلزپارٹی کویت کے دونوں گروپو ں سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر فائز رہے ۔ان کی نمازجنازہ کویت میں اداکرنے بعدان کی میت پاکستان کے آبائی شہر ڈسکہ روانہ کردی گئی جہاں انہیں سپردخاک کردیاگیا۔کویت میں پاکستانی کمیونٹی نے سلیم ارشد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیااورمرحوم کے لئے مغفرت کی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کویت کے عہدیداروں ،کارکنوں نے سلیم ارشد کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیا ۔جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی حاجی افضل نور،صدرپی پی پی کویت عتیق عدنان،بزنس کونسل کویت کے چیئرمین محمدعارف بٹ،اوپی ایف ایڈوائزری کونسل کے ممبرحافظ محمد شبیر،پی پی پی شہیدبھٹو کے غلام حیدرشیخ،اے این پی کویت کے صدر ڈاکٹرجہانزیب خان،پاکستان کلچر سوسائٹی کے صدر سائیں نوازنے شرکت کی۔سلیم ارشدکی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورمرحوم کے قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی