پی آئی اے ترقی کی راہ پر گامزن

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

کراچی(یواین پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پہلی ششماہی میں 115ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، محصولات 34ارب روپے سے زائد رہے،تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پہلی ششماہی مالیات کی منظوری دے دی، پی آئی اے نے پہلی ششماہی میں 115ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا،اس دوران محصولات 34ارب روپے سے زائد رہے، پی آئی اے میں یہ مسلسل دوسری ششماہی میں آمدنی میں اضافہ رہا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے کے بند ہونے والے خلیجی،سعودی عرب بشمول عمرہ آپریشن فعال ہیں، پی آئی اے کو فیول اخراجات کی مد میں 54فیصد اضافہ اور زرمبادلہ میں 17فیصد کمی کے باوجود ساڑھے 11 کروڑ روپے کا منافع رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme