اسلام آباد (یواین پی)جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے سچ ٹی وی سے منسلک سینئر صحافی و سابق نائب صدر آر آئی یو جے سید عون شیرازی کو سوال کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں ان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی جانب سے دھکے مارنے اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی ،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک سابق صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گِل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا یہ رویہ کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اس قبل بھی صحافیوں کر ہراساں اور بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں بارہا چیئرمین تحریک انصاف کی توجہ اس مسئلے پر مبذول کرائی جا چکی لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی عون شیرازی کو دھکے مارنے اور ہراساں کرنے پر شہباز گل فوری طور پر معافی مانگیں ورنہجے اے پی ، آر آئی یو جے عامل صحافیوں کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بد سلوکی اور بد تہذیبی کے تسلسل کو روکنے کے لیے جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی