نارووال(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما پروفیسر احسن اقبال چوہدری کو وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بننے پر چیئرمین رانا عظیم فضل ایڈووکیٹ نے سابق ایم پی اے کرنل شجاعت احمد ایم پی اے چودھری بلال اکبر خان خان سردار رمیش سنگھ اروڑا رانا منان خان ایم پی اے رانا فہیم ایڈووکیٹ رانا امان اللہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سابق و دیگر سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی میں ان کا ڈھلی نہر پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں لوگوں نے شیر آیا شیر آیا کہ نعرے بھی لگائے اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے کہاکہ پورے پاکستان میں ہم انشاء اللہ تعالی ترقی کے دور کو واپس لے کر آئیں گے کل وزیراعظم میاں شہباز شریف بلوچستان تشریف لے کر گئے وہاں جا کر انھوں نے جو عمران نیازی نے منصوبے بند کیے تھے ان کو چالو کیا یا اسی طرح نارووال سپورٹس سٹی میں پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی پیدا کرنے کا مرکز بنا تھا چار سال تک اسی طرح بند رکھا گیا جس طرح اسلام آباد کے میٹرو منصوبے کو بند کیا تھا چار سال تک وہ منصوبہ تیار تھا عمران نیازی نے چلنے نہیں دیا اور شہباز شریف نے پانچ دن کے اندر وہ منصوبہ غریبوں کے لئے چلا دیا ہے نارووال اسپورٹس سٹی کو کو چار ماہ میں چالو کر کے دکھائیں گے میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اگلا جو پی ایس ایل کا جو ٹورنامنٹ ہوگا ایک کرکٹ کا میچ ناروال میں ہوگا عمران نیازی اگلے الیکشن میں جہاں بھی جاؤ گے امیدوار نہیں ملے گا تمہاری ضمانتیں ضبط ہو نگی