اسلام آباد(یواین پی) نائیک سیف علی خان جنجوعہ شہید کا99 واں یوم پیدائش آج 25 اپریل بروز سوموار کو منایاجائے گا وہ25 اپریل 1922 کو قندباز تحصیل نکیال آزاد جموں کشمیر میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں فاتحہ وقرآن خوانی کی جائیگی سیف علی جنجوعہ 1947میں حیدری فورس میں شامل ہوگئے یکم جنوری 1948 کو حیدری فورس کو شیر ریاستی بٹالین کا نام دیا گیا اور اس کاکمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شیر خان کو بنایا گیا اس بٹالین میں سیف علی خان جنجوعہ کو نائیک کا عہدہ دیا گیا اور وہ بدھا کھنہ کے مقام پرملک کے دفاع میں دشمن سے لڑتے ہوئے26 اکتوبر1948 کو شہید ہوگئے نائیک سیف علی خان جنجوعہ کی شہادت کے ساڑھے چار ماہ بعد14 مارچ1949 کو حکومت آزادجموں وکشمیر کی ڈیفنس کونسل نے انہیں بعد از مرگ ہلال کشمیر کے اعزاز سے نوازا گیا30 نومبر1995 کو حکومت پاکستان نے ہلال کشمیر کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حید ر کے مساوی تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔