لاہور(یواین پی) عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا گیا، رعایت عید کے تینوں دن جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے 3 روز مسافروں کے لیے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام میں کیا گیا ہے، راولپنڈی تا کراچی سرسید ایکسپریس نے عید کے دن کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔