عمران خان کے نظریے اور قیادت کی بدولت پاکستان کھوئی ہوئی شناخت واپس ہوئی
لاہور(یو این پی) عمران خان نے اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت کے حوالے سے سخت سٹینڈ لیا۔عمران خان کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے عمران خان دنیا ئے سیاست میں ایسا عظیم پاکستانی لیڈر ہے جس کے نام،کام اور شہرت کے چرچے صرف ایشیاء میں ہی نہی بلکہ یورپی ممالک میں بھی زبان زد عام ہیں۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے رہنماحلقہ این اے 123سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ابرار الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔لانگ مارچ کا سونامی اس کرپٹ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔عمران خان کے عظیم نظریے اور شاندار قیادت کی بدولت پاکستان اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس حاصل کرنے کی شاہراہ پر گامزن ہوا۔عمران خان پاکستانی تاریخ کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔عمران خان نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کشمیر کے بارے میں غیر متزلزل موقف اختیار کرتے ہوئے اتنی خوبصورتی سے کشمیر کامقدمہ لڑا کہ آپ کے الفاظ کی گونج پوری دنیا نے سنی۔