فیصل آباد (یو این پی)تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ ماڑی پتن میں مویشیوں کو نہلاتے ہوئے دو کم سن بچیاں دریائے راوی میں ڈوب گئیں، ایک کی نعش برآمد جبکہ دوسری کی تلاش جاری تھی۔تفصیلات کے مطابق کہ ریسکیو1122 کو اطلاع ملی تھی کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ دریائے راوی پر ماڑی پتن پل کے قریب 10 سالہ روبینہ دختر اسماعیل اور 10سالہ رخسانہ دختر یوسف اپنے مویشیوں کو دریائے راوی میں نہلا رہی تھیں کہ غوطہ کھانے سے دونوں بچیاں دریائے راوی میں ڈوب گئیں ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 سالہ روبینہ دختر اسماعیل کی نعش کو برآمد کر لیا جبکہ اسکی سہیلی رخسانہ کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ ریسکیو فیصل آباد اور ریسکیو1122 اوکاڑہ کی دو دو گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور دریائے راوی سے ملنے والی بچی کی نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جبکہ دوسری بچی کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔