لاہور(یواین پی)پاکستانی فلمی صنعت کے نامور اداکار نعیم ہاشمی کی46 ویں برسی آج27 اپریل بروز بدھ کو منائی جائیگی انہوں نے1948 میں انقلاب کشمیر کے نام سے فلم بنائی جوحکومتی پالیسیوں سے متصادم ہونے پر ضبط کرلی گئی 100سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا انہوں بطور مصنف،فلم ساز،ہدایتکار،نغمہ نگار اور نعت نگار خصوصی شہر ت حاصل ہوئی وہ27 اپریل1976 کو وفات پاگئے تھے۔