عیدالفطر کی آمد کی وجہ سے بورے والاکے مختلف بازاروں میں خریداری کارش زورپکڑگیا

Published on April 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

بورے والا(یواین پی)عیدالفطر کی آمد کی وجہ سے بورے والا کے مختلف بازاروں میں خریداری کارش زورپکڑچکاہے تاہم بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کوآمدرفت اورخریداری میں شدید مشکلات کاسامناہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تجاوزات کی وجہ سے سٹرکیں محددو ہونے کے باعث عید کی خریداری کیلئے آنے والے گاہکوں کوشدید مشکلات کاسامناہے۔ بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے سٹرک نام کی کوئی چیز نہیں ایسالگتاہے کہ سٹرکوں پربھی دکانیں کھول لی گئی ہیں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog