قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شاہد خاقان عباسی

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

666
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس کی چوری کو روکنے کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ‘قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی این جی صارفین کو جلد خوشخبری ملے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اسے کئی چیلنجز کا سامنا تھا جن کو احسن انداز میں حل کرنے کیلئے ہماری حکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی انہیں سابق حکومت سے ملا ہے لیکن ہماری حکومت پرعزم ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی ہدایات پر ملک بھر میں بجلی اور گیس کی چوری کو روکنے کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بل اد انہ کرنے والے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بجلی اور گیس کے بل بروقت اور باقاعدگی سے ادا کریں تاکہ انہیں کسی بھی سنگین کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی صارفین کو جلد خوشخبری ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے، عام انتخابات بالکل صاف اور شفاف ہوئے ہیں جس میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف قسم کے چیلنجز کا سامناہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے مل کر کام کریں تاکہ ہمارا ملک مستحکم ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme