بڑی عید کے قریب الیکشن ہوجائیں گے ، شیخ رشید

Published on April 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑی عید کے قریب الیکشن ہوجائیں گے کیونکہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، غلط فہمیاں دور کرکے فوج سے تعلقات بہتر کریں گے، میں یہ کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چیلنج کرتا ہوں الیکشن کرا کے دکھاؤں گا،الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی، خون ریزی ہوسکتی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ ہمیں کہتے تھے کہ آپ سلیکٹڈ ہو ،ہم اب ان کو کہتے ہیں آپ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ دونوں ہو۔ کل وہ کہتے تھے الیکشن جلدکرائیں ہم کہتے تھے وقت پر کرائیں گے آج ہم ان کو کہتے ہیں الیکشن جلدی کرائیں اور وہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جو کیا ، اس سے چیخیں نکل جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题