جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے زیر اہتمام حمد ونعت کے مقابلوں کا انعقاد

Published on April 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments


راولپنڈی( یواین پی)جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے زیر اہتمام اور پنجاب آرٹس کو نسل کے تعاون سے ”سلام رمضان کر یم ” حمد ونعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ”سلام رمضان کر یم ” پروگرام میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا،ججز کے فرائض پیر سید اظہار بخاری چیئر مین ضلعی امن کمیٹی، معروف نعت خواں قاری آصف الخیری ، علامہ پیر سید عامر شاہ اورعلامہ حافظ مظہر الحق نے انجام دئیے،نعت کے مقابلے میں نور مصطفی اول،محمد اریب اول، حافظ محمدحماد احمد دوئم اور متہاب فاطمہ سیف نے سوئم پو زیشن حا صل کی علاوہ ازیں احسن جاوید شاہ،زینب شاہ،اریبہ شاہ،عبدالمتین،حافظ محمدحماد احمد،انس حسین، محمد عزیر خٹک،آنایہ خٹک،محمد حذیفہ خٹک،مصطفی خٹک،عریشہ سدوزئی،محمد ولید، سمعہ مبین اور کشمالہ نمایاں رہے،بعدازاں مہمانان گرامی پیر سید اظہار بخاری چیئر مین ضلعی امن کمیٹی، معروف نعت خواں قاری آصف الخیری ، علامہ پیر سید عامر شاہ اورعلامہ حافظ مظہر الحق ،چیئر مین جر نلسٹ فا ئویشن ذوالفقار ملک، جنرل سیکرٹری رفاقت حسین نے پو زیشن ہو لیڈ ر بچوں میں شیلڈز اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ،آ خر میں سید عامر شاہ نے ملکی سالمیت اور صحافیوں کی خو شحالی کیلے دعا کروائی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog