مدینہ(یواین پی) وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، گورنر سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نماز مغر ب بھی ادا کی۔مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔دورہ سعودی عرب پر وفاقی وزراء، بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور نمازِ مغرب ادا کی۔