لاہور(یو این پی)معروف روحانی مبلغ،اتحاد بین المسلمین کے داعی اور دکھی انسانیت کی خدمت پیش پیش ممتاز شخصیت قاری عتیق الرحمان نے حافظ عدیل احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجدِ نبوی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر مقام پر محا سبہ کیا جائے۔چند بد بختو ں نے ر ضہ ر سو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بد تمیز ی اور بے حرمتی کر کے مسلمانو ں کے دلو ں کو دکھی کیا ہے اس واقعہ کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔سیاست کی آڑ میں حرم شریف کی حرمت کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حرم شریف ہرگز سیاست کی جگہ نہیں،مسجدنبوی ایسا مقام ہے جہاں پر لوگ چلنے کے لئے قدم بھی انتہائی احترام سے رکھتے ہیں اور چند عقل کے اندھوں نے سیاست کیلئے اس انتہائی مقدس مقام کی جس طرح بے حرمتی اورپامالی کی ہے اس پر پوری قوم دکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ روضہ رسول کی بے حرمتی کرنے والو ں کو نشان عبر ت بنایا جائے،سعودی حکومت واقعہ میں ملو ث افراد کو گر فتار کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دے تا کہ آئندہ کوئی بد بخت ر و ضہ ر سو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی نہ کر سکے۔محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا۔روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔ یہ نہ اسلام کی تعلیم ہے اور نہ ہی پاکستان کی تہذیب۔ایسے خیالات کو شہ دینے والوں کا بھی قوم کو محاسبہ کرنا ہوگا۔