اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پھر پولیو کی لپیٹ میں آنے لگا، ملک میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس شمالی وزیرستان کی دوسالہ بچی میں رپورٹ میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال 2022 میں شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کا رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے۔وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر بچے کی صحت اور جان بہت قیمتی ہے اسی لیے پولیو کے جلد خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مثر اقدامات کررہے ہیں۔وزیر صحت نے بتایا کہ جہاں پولیو ہے وہاں مربوط اور مثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، ہمارا ہر بچہ محفوظ رہے اسی کیلیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔