اوکاڑہ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ قومی رضا کار وطن کے لئے جوخدمات انجا م دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں محنت، لگن اور جانفشانی سے اپنا فرض ادا کرنے والے ہمارے لئے کسی طور پرسرمایہ اور اثاثہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی رضا کار وں کو ان کی خدمات کے پیش نظر اعزازیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمار ا وطن وسائل کی کمی کا شکار ہے جس وجہ سے پولیس فوس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے ایسے میں قومی رضا کار اپنی خدمات پیش کرکے اپنی حب الوطنی کا زندہ اور جاوید ثبوت فراہم کر رہے ہیں پولیس قومی رضاکاروں میں 17لاکھ کی خطیر رقم تقسیم کی گئی جس میں وردی اور ٹی اے ڈی اے کی بل شامل ہیں