کوئٹہ (یواین پی) شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی، ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بج کر 28 منٹ پر پیدا ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا اختتام قریب آنے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔