شمالی وزیرستان (یواین پی)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علما نے آج بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔میرعلی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی جس کے بعد آج اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔