راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔