خیبرپختونخوا میں آج سرکاری طور پر عیدالفطر منائی جا رہی ہے

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری طور پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题