فاروق آباد (یو این پی)ڈی پی او شیخوپورہ کی چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایات۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس سلسلہ میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت جاری۔شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے۔ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے ہونی کھیل میں ملوث افراد کی عید حوالات میں گزرے گی۔سوشل میڈیا پر بھی اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ون ویلنگ کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کو سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایات۔ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اس سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔شہری ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کرنے والے بھی قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے.پتنگ سازی اور اسکی خریدوفروخت میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں