اسلام آباد(یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی ایم آئی کو درخواست دی ہے جس میں 7 لوگوں کے نام دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، یہ رانا ثنا اللہ کے ذریعے گند ڈالنا چاہتے ہیں، آصف زرداری یہی چاہتا تھا پنجاب میں گند ڈالے، یہ تحریک سے پہلے شیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، مجھے خوشی ہے میرے بھتیجے کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا، اگر مریم اورنگزیب یہ کہہ دے کہ راشد شفیق اس دن وہاں تھا اس کو میں قبول کروں گا، میرا ایک نہیں دوسرا تیسرا بھتیجا بھی لے جا میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔