سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔مفتاح اسماعیل

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان نے سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست کر دی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، پچھلی حکومت نے20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے گئے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کوبتانا ہوگا پنجاب میں فرح گجرکے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟آئی ایم ایف کو انہوں نے کہا ہم ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے، جو پی ٹی آئی نے وعدے کیے وہ نہیں بتاتے قوم کو؟ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کرکے گئے کہ ہمیں پھنسا دیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes