سلو بھائی کی اداکارہ شہناز گِل کے ساتھ جوڑی خوبصورت قرار

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی اداکارہ شہناز گِل کے ساتھ جوڑی کو خوبصورت قرار دے دیا گیا ہے۔گزشتہ شب سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران سب سے زیادہ سلمان خان اور شہناز گِل نے میڈیا کی توجہ حاصل کی، جَلد ہی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ میں مدِ مقابل نظر آنے والی یہ جوڑی اس وقت نہ صرف بھارت بلکہ پاکستانی میڈیا پر بھی چھائی ہوئی ہے۔سلمان خان اور پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کا نام اس وقت پاکستانی ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog