چار سال میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا،احسن اقبال

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments


جدہ (یواین پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چار سال میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا، چار سال چین نے سی پیک پر ایک ڈالر خرچ نہیں کیا۔جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے جہاں ووٹنگ کی اجازت بھی مسئلہ ہے۔قبل ازیں اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے استفسار کیا کہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکا انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes