لاہور(یواین پی)گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے آئینی تعطل اورسیاسی بحران کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی، غیرقانونی، جعل ساز وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے صوبے کویرغمال بنایا ہوا ہے۔خط میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ صوبے میں سیاسی اور قانونی تعطل سے واقف ہیں اور اس تمام تر صورت حال سے سرکاری طورپرآپ کو اوردیگراداروں کے سربراہان کو آگاہ کردیا ہے۔گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ عثمان بزدار کا بطوروزیراعلی استعفیٰ متنازع ہے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی۔جب کہ غیرقانونی اورجعل سازی سے آنے والے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے 16 اپریل سے صوبے کویرغمال بنا رکھا ہے۔