عید اور دیگر تہواروں پر غریبوں کا خیال ضروری ہے پپو کھوکھر

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

صوا آصل (یو این پی) فیروزپور روڈ شامی آٹو مارکیٹ کے چیئر مین پپو کھوکھر نے پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے.انہوں نے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے.انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس، ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں،یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیینﷺ کاپیغام ہے.ایک سوال کے جواب میں پپو کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ دکھی انسانیت کی خدت ہی اصل عبادت ہے خوشیوں کے موقع پر نادار افراد کیلئے جو ہو سکتا ہو کرنا چاہئے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy